کوہاٹ : جرگے کے حکم پر 3 خواتین قتل ،2 مبینہ قاتل گرفتار

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) ایف آر کوہاٹ میں جرگے کے حکم پر 3 خواتین قتل کردی گئیں، پولی ٹیکل انتظامیہ نے دو مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ جرگے کے حکم پرتین خواتین کو قتل کرنے والے دو مبینہ قاتل گرفتار کرلئے گئے۔ یہ افسوس ناک واقعہ کوہاٹ کے علاقے جواکی میں پیش آیا، جہاں شادی شدہ خاتون کے گھر سے بھاگنے پر جرگے کا انعقاد ہوا۔ جواکی کی رہائشی خاتون کراچی میں مقیم تھی، جہاں سے وہ مبینہ طور پر ایک شخص کے ساتھ سوات فرار ہوگئی۔

خاتون کی دو سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ خاتون کے اغوا کا مقدمہ کراچی میں درج کرایا گیا۔ سوات پولیس نے اسے بازیاب کرکے ورثا کے حوالے کردیا۔ گزشتہ رات ایف آر جرگہ کے حکم پر گھر سے بھاگنے والی خاتون اور معاونت کے الزام میں اس کی ممانی امان بی بی اور کزن عائشہ کو قتل کردیا گیا۔ پولی ٹیکل انتظامیہ نے غیرت کے نام پر تین خواتین کے قتل کے الزام میں دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔