کوہاٹ، دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Kohat Map

Kohat Map

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں دشمنی پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

تھانہ سٹی کے علاقہ گھڑی مواز خان میں امجد اور پرویز نامی افراد کو قتل کر کے ملزم فرار ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دونوں افراد کزن بتائے جاتے ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق 3 افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔