کوہاٹ (جیوڈیسک)کوہاٹ کے قریب گشت کرنے والی پولیس موبائل پر شدت پسندوں نے ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کردیا،حملے میں کوئی نقصان نہیں ہواپولیس کے مطابق ایف آر پشاور اور درہ آدم خیل کے سرحدی علاقے غازی آباد میں پولیس موبائل گشت پر تھی کہ سڑک پر اچانک ریمورٹ کنٹرول بم کادھماکا ہوا۔
دھماکے میں کوئی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کے فورا بعد شدت پسندوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے بعد شدت پسند موقع سے فرار ہوگئے۔اسی جگہ ایک اور ریمورٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنایاگیا ہے ،علاقے میں فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔