کوہاٹ: پولیس اہلکار نے اپنے والدین اور 8 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے والدین اور 8 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔ واقعہ کوہاٹ کے نواحی علاقہ میاں گان کالونی میں پیش آیا۔

جہاں بلال نامی ملزم جو تھانہ صدر میں پولیس کانسٹبل ہے اس نے گھریلو جھگڑے پر اپنے والدین اور 8 سالہ بیٹے پر اندھادھند فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے ملزم کا 8 سالہ بیٹا اور والدین موقع پر ہلاک جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔