کوہاٹ : پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) لاچی کے قریب پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے موبائل میں سوار ایس ایچ او لاچی سمیت 4 اہل کار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے کمال خیل میں کارروائی کے بعد واپسی پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او لاچی خان اللہ پولیس پارٹی کے ساتھ ملزمان کو پکڑنے گئے تھے۔

دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حملےمیں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایس ایچ اولاچی خان اللہ کے علاوہ ایڈیشنل ایس ایچ اوطاہر محمود شہید، سپاہی عابد اور تنویر علی بھی شامل ہیں۔

دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔