کراچی : آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل ،ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں شاہ فیصل ٹائون کی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کوہاٹ اسپورٹس نے ناصر اسپورٹس کورنگی کو 2-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی فاتح ٹیم کی جانب سے محمد شکیل عادل نے دو خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ٹورنامنٹ میں کھلے گئے۔
دوسرے اہم میچ میں خیبر مسلم نے ایک سخت مقابلے کے بعد لانڈھی کی معروف ٹیم مسلم اسٹار کو 3-1سے زیر کرکے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ کی خاص بات خیبر مسلم کے اسٹرائیکر کھلاڑی بلال آفریدی کا عمدہ کھیل رہا جنہوں نے تین خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی میچ کے اختتام پر مہما ن خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدورا برائے صوبائی اسمبلی PS-119 حضرت علی بونیری کا چاروں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر اے این پی کے سابق ناظم یونین کونسل نمبر1ناتھا خان گوٹھ کریم اللہ یوسف زئی اور ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی حضرت علی بونیری نے کہاکہ کھیل صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم جز ہے۔
انہوں نے کھیل کے ہر شعبے کی ترقی اور سرپرستی کا یقین دلا تے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر ،سعید خان ،اسد ،سلیم شاہ اور پرویز گل نے انجام دیئے جبکہ اس موقع پر میچ کمشنر خان افسر بھی موجود تھے۔