کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں حساس ادارے اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بند دکان سے 3 ہزار کلو بارودی مواد بر آمد کر لیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر درہ آدم خیل میں بند دکان پر چھاپا مارا گیا جہاں سے 3 ہزار کلو گرام بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا، سیکیو رٹی ذرائع کے مطا بق یہ بارودی مواد کرم ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، وزیرستان و دیگر علاقوں سے منتقل کر کے جمع کیا جاتا تھا۔
پھر یہاں سے ملک کے دوسرے علاقوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے پہنچایا جاتا تھا، ملزمان کے نیٹ ورک اور ان کی گرفتاری کے لئے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔