کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ ٹنل کے قریب گاڑیوں کی طویل چیکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ ٹنل کے قریب آج صبح سے ٹریفک جام ہے۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں ٹنل کے دونوں اطراف پھنس کر رہ گئی ہیں۔
پشاور اور کوہاٹ کے درمیان سفر کرنے والوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور اور کوہاٹ کے درمیان ایک گھنٹے کی مسافت طے کرنے میں پانچ سے چھ گھنٹے لگ رہے ہیں۔ ادھر کوہاٹ ٹنل انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے گاڑیوں کی تفصیلی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کلیئرنس میں زیادہ وقت لگنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ہے۔