نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان کیمسٹری اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں جن کو مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔
گزشتہ ویک اینڈ پر یہ جوڑی ایک مرتبہ پھر ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئی جس پر لوگ خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ دونوں نئے سال کی تقریبات بھی ساتھ ہی منائیں گے البتہ اس کے مقام کا کسی کو بھی علم نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بیس دسمبر کو بھی یہ جوڑی یکجا ہوئی تھی جب انہوں نے انڈین سپر لیگ فائنلز کو ساتھ بیٹھ کر دیکھا تھا۔