کولکتہ (جیوڈیسک) بالی وڈ اسٹار سونم کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم پریم رتن دھن پایو کی پرموشن کے سلسلے میں سپرا سٹار سلمان خان اور ٹیم کے ہمراہ دہلی میں ہیں۔
پرموشن تقریب کے دوران اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے فنکاروں کو دنیا بھر میں کہیں بھی کام کرنے کی اجازت ہے تو پاکستانی فنکاروں کو بالی وڈ انڈسٹری میں کام سے کیوں روکا جا رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم ”خوبصورت “ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔