کولکتہ (جیوڈیسک) بھارت کے شہر کولکتہ میں گھروں کو ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا من بھاتا سفید اور نیلا رنگ کرائیں، جس پر حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔
مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا ایک مقصد شہر کو اجلا اور صاف بنانا ہے۔ یاد رہے کہ ممتابنرجی کو سفید اور نیلا رنگ کافی پسند ہے اور وہ اکثر ان رنگوں کی ساڑھی میں ملبوس نظر آتی ہیں۔