کولکتہ (جیوڈیسک) سماجی خدمت کے لیے مشہور مدر ٹریسا کی سولہویں برسی کے موقع پر کولکتہ میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مدر ٹریسا کی برسی کے موقع پر مشنریز آف چیریٹیز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
مدر ٹریسا نے بیماروں اور غریبوں کے لیے اپنی زندگی وقف کردی تھی، اسی لیے انھیں غریبوں کی مسیحا بھی کہا جاتا تھا۔ سماجی خدمات پر انھیں نوبل انعام بھی دیا گیا۔