کولکتہ (جیوڈیسک) شیو سینا کی تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستانی غزل گائیک غلام علی کنسرٹ میں حصہ لینے کولکتہ پہنچ گئے۔
کولکتہ کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے غلام علی کو گلدستہ پیش کیا اور چادر پہنائی۔ شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد ممبئی اور پونے میں کنسرٹس کی منسوخی کے بعد کولکتہ اور دہلی کے وزرائے اعلیٰ نے غلام علی کو اپنے ہاں دعوت دی تھی۔ غلام علی کولکتہ کے بعد دہلی میں بھی کنسرٹ کریں گے۔
دوسری جانب بی جے پی رہنما غلام علی کی آؤ بھگت پر سٹپٹا گئے۔ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تریپورا کے گورنر نے آزادی کے واقعات کا ذکر کر کے کولکتہ کی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کی، تاہم خود ہی تنقید کی زد میں آ گئے۔