کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر 5 عید گاہ پلے گرائونڈ پر لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف کورنگی کے مکینوں کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ، جس میں علاقہ عوام، نوجوان اور کھیل سے وابستہ تنظیموں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے شہر کراچی کے معروف شخصیات نے خطاب کیا اور کورنگی کے مکینوں اور نوجوانوں کو کھیل کے میدان سے قبضے کے خاتمے کے لئے اپنی ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سید حفیظ الدین ایڈوکیٹ نے کہاکہ قبضہ مافیا دھرتی پر بد نما داغ ہیں سرپرستی کرنے والوں کا ہر محاذ پر محاسبہ کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ ہمارے اداروں کی نااہلی کی وجہ سے قبضہ مافیا سرکاری آراضی پر قبضہ عوامی حمایت کے دعوے دار اس کی سرپرستی کررہے ہیں حفیظ الدین نے کہاکہ آج عوام سرکاری آراضی پر قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کمشنر کراچی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے کورنگی نمبر5سے کھیل کے میدان سے قبضے کا خاتمہ کرائیں انہوں نے کہاکہ عید گاہ پلے گرائونڈ کورنگی نمبر5سے قبضے کے خاتمے کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے باوجود قبضے ختم نہ ہونا المیہ اور کے ایم سی ،ڈی ایم سی اور ضلع انتظامیہ کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے احتجاجی مظاہرین نے لینڈ مافیا اور اُن کے سرپرستوں کے خلاف نعرے لگا تے رہے۔
پلے کارڈ اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنر سندھ سے اپیل کی ہے کہ عید گاہ پلے گرائونڈ کورنگی نمبر5سے لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرائیں تاکہ علاقے کے عوام اور نوجوان ذہنی اذیت سے چھٹکارہ حاصل کرکے صحت مند سرگرمیوں کا حصول با آسانی جاری رکھ سکیں۔