کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری “پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان کلب کورنگی بلوچ نے مد مقابل لعل الیون کو 7-0 کی عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا۔
کورنگی بلوچ نے اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت لعل الیون کو ایک لمحے کے لئے بھی کھیل پر ھاوی نہیں ہونے دیا اور یکے بعد دیگرے ان کے گول پوسٹ پر گولوں کی برسات کردی فاتح ٹیم کی جانب سے سعید احمد ،اسماعیل ،اور ذین العابدین نے 2،2گول جبکہ عقیل احمد نے ایک گول اسکور کئے ۔دیگر میچوں میں شفیع الیون ملیر نے ثناء اللہ کے گول کی بدولت کوہاٹ اسپورٹس کو 1-0سے ہرا دیا۔
غریب نواز ڈالمیا نے ملیر نیشنل کلب کو 1-0سے زیر کردیا ،جبکہ ماری پور بلوچ نے عمدہ کھیل کی بدولت ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم ہنٹر اسپورٹس کو 4-2کے مارجن سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،جاوید بنگش اور اسماعیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر گل محمد کامریڈ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔