ینگ پی آئی بی اور ملیر اسٹار ،جلال مراد اور لیاری بلوچ کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی سید نواب شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ینگ پی آئی بی نے پنالٹی ککس پر ملک اسٹار کو 4-3سے شکست دیدی دونوں ٹیموں کھیل کے دوران 2-2گول کئے ینگ پی آئی بی کی جانب سے گوہر زمان نے جبکہ ملک اسٹار کے میر آصف الدین اور سدم خان نے گول اسکور کئے اور ایک سیلف گول ہوا ۔کھیلے گئے دوسرے کانٹے دار میچ میں ملیر اسٹار کی ٹیم نے مد مقابل گلشن اتحاد کورنگی کو بھی پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی یہ مقابلہ وقت مقررہ تک 1-1گول اسے برابری پر ختم ہوا کھیل کے ابتداء ہی میں گلشن اتحاد کے نبی حسین نے نہایت خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔

لیکن دوسرے ہاف میں ملیر اسٹار کی جانب سے ناصر نے گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں جلال مراد نے کیماڑی یونین کو 2-0سے جبکہ لیاری بلوچ نے سخت مقابلے کے بعد سلطان آباد یونین کو 1-0سے مات دیدی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سید سلیم شاہ ،محبوب ،جنید اور میر افضل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اختر ریاض مائیکل اور شاہ زیب ،اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔