ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل لئے پہلے بھی کوشش کی جاتی رہی ہے اور آئندہ مالی سال 2015/2016 میں بھی ہماری یہی کوشش ہے کہ عوامی مسائل کا خاتمہ ہو اس سلسلے میں خاص طور پر ان علاقوں پر توجہ دی جائے گی جن پر پہلے توجہ نہیں دی گئی اس سلسلے میں پسماندہ علاقوں کے لئے خصوصی فنڈز مختص کیا گیا ہے جبکہ سفائی ستھرائی کی صورتحال کومزید بنانے کے لئے پہلی مرتبہ ڈی ایم سی کورنگی کا گاربیج لفٹنگ کا نظام ٹھیکے پہ دیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے بھی خصوصی فنڈز مختص کئے جارہے ہیں جس کے تحت ملازمین کو میڈیکل و دیگر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی کا 5 لاکھ 99 ہزار 153 کی بچت کے ساتھ 2ارب 44 کروڑ 65 لاکھ 50 ہزار کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور میمن ،اکائونٹ آفیسر وکاش لال ،بجٹ آفیسر عارف سعید ،ندیم شیخ،ڈائیریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ،ڈائیریکٹر ایڈمن آفتاب سومرو، ڈائیریکٹر انفارمیشن ایاز محمد خان،ڈائیریکٹر کونسل ارشاد،ڈائیریکٹر پارکس جاوید احمد خان،اور دیگر بھی موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی قرة العین میمن نے ڈی ایم سی کورنگی نے مالی سال 2015/2016 کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ میں آمدنی کا جو تخمینہ جو مختلف زرائع سے لگایا گیا ہے وہ کچھ اس طرح سے ہے۔
سندھ گورنمنٹ OZT شئیرز کی وصولیابی سے 1640.95 ملین٭پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 132.50 ملین٭اپنے زرائع ٹریڈ لائسنس 25.50 ملین٭پراپرٹی ٹرانسفار فیس 75 ملین ٭ روڈ کٹنگ 75 ملین٭دیگر 102.10 ملین٭مجموعی آمدنی 2446.55 ملین جبکہ اخراجات کی مد میں جو رقم خرچ ہوگی وہ کچھ اس طرح ہے ٭تنخواہوں کی مد میں 1141.3ملین (46.3)٭مصارف سائر 564.75 ملین(23.1)٭مرمت و دیکھ بھال کے لئے 164.5ملین(6.7)جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میںاخراجات کی تفصیل کچھ اس طرح٭مجموعی رقم ترقیاتی اخراجات 575.4 ملین (23.5%) ٭نالہ صفائی و مرمت 43.3 ملین ٭بلڈنگ 32 ملین٭روڈ (182.6ملین) ٭مکینیکل و الیکٹریکل 67 ملین٭پارکس و پلے گرائونڈ65.3ملین ٭تحفظ ماحولیاتی آلودگی 1.5ملین ٭ہنگامی صورتحال 14.5 ملین ٭خصوصی فنڈز برائے پسماندہ علاقے 7.5ملین ٭متفرق 161.7 ملین۔ ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے مزید بتایا کہ گو کہ مسائل بہت ہیں اور وسائل کم ہیں اس کے باوجود بھی پوری کوشش کی گئی ہے کہ ڈی ایم سی کورنگی کے تمام(شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی) زونزکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔