ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں سے تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل تیار
Posted on April 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہا ہے کہ شاہراہ فیصل سمیت ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں سے تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ اور سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا کر شاہراہوں کو خوبصورت بنا یا جائے گا گورنر سندھ ہدایت کی روشنی میں شاہراہ فیصل کو ماڈل روڈ بنا نے کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل ممتاز چنا کی زیر صدارت شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے اجلاس میں شاہراہ فیصل کی بیوٹی فکشن انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہاکہ شاہراہ فیصل سمیت ضلع کورنگی کی تمام مرکزی شاہراہ کو ماڈل شاہراہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شاہراہوں سے تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ صفائی وستھرائی اور سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں اس موقع پر ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ تک شاہراہ فیصل کی سروس روڈز پر قائم ہر قسم کی تجاوزات،دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے ،درختوں کی چھنٹائی ،رنگ و روغن سمیت بیوٹی فکشن کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے تمام محکموں کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران سلم نے کہاکہ انتظامات کی مکمل نگرانی کے لئے شاہراہ فیصل کا روزانہ وزٹ کیا جائے گا انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل زون کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل پرشاہ فیصل زون کی حدود میں قائم تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا ئیں اس حوالے سے امن و امان کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل زون کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات مزید تیز کئے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com