ضلع کورنگی کے تمام زون میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ غلام رسول

کراچی : ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی غلام رسول نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ۖ سے قبل ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور شہر کا مثالی ضلع بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں وزیر بلدیات کی ہدایت پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے ڈائریکٹر فنانس خان محمد ،سپرٹینڈنگ انجینئر اقتدار احمد ، ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالکریم ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے علاوہ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایت پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی کے تمام زونز میں عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا یا جائے اور علاقائی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنا ئیں دفتری اوقات کی پابندی اور عوامی مسائل کے حل میں غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا بلدیاتی اداروں کے اولین ترجیحی عوام کو علاقائی مسائل سے پاک ماحول کا قیام اور بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک فراہمی ہے اس حوالے سے افسران وعملہ تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا تے ہوئے علاقائی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئے ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی غلام رسول نے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں ،گلیوں اور محلوں کے سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ کچرا کنڈیوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور مکھی مچھروں کے خاتمے اور نسداد ڈینگی کے حوالے سے علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جائے۔