ضلع کورنگی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے مہم کا آغاز ، صحت مند معاشرے کا قیام اولین ترجیح ہے۔عمران اسلم

کراچی: ضلع کورنگی میں صفائی و ستھرائی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ گورنر سندھ ،وزیر بلدیات اور سیکریٹری بلدیات کی خصوصی ہدایت پر ضلع کورنگی میں عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عالیہ کورنگی عمران اسلم کے احکامات پر لانڈھی ،شاہ فیصل اور کورنگی زون میں صفائی وستھرائی اور مکھی مچھروں کے خاتمے اور عوامی زندگیوں کو ڈینگی وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغا ز کردیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے شاہ فیصل زون آفس میں ڈی ایم سی کورنگی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے ہر گلی اور محلوں خصوصاً مضافاتی بستیوں میں صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا ئی جائے اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے وزیر بلدیاتی کی ہدایت کی روشنی میں لائحہ عمل تریب دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اقدامات کے ساتھ صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلا تعطل جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے گا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتری بنا یا جائے محکمانہ کا رکردگی کو بہتر بنا کر عوامی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ کا باعث بننے والے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام یقینی بنا ئی جائے۔