ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات اور وال چاکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

Visit

Visit

کراچی : ضلع کورنگی کی حدود میں وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے گرینڈ آپریشن کا آغاز ،تجاوزات قائم کرنے والوں اور وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا اعلان، ہفتہ وار تعطیل کے باجود ہفتے کے روز صوبائی وزیر بلدیاتی کی ہدایت پر جاری خصوصی صفائی مہم کے ساتھ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران شاہ فیصل زون کی مختلف شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بلا تفریق شاہراہوں،فٹ پاتھوں اور آمد و رفت کے راستوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فی لفور خاتمہ یقینی بنایا جائے اور تجاوزات کے قیام کی روک تھام کے لئے نگرانی کا نظام قائم کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے خصوصی صفائی مہم اور شاہ فیصل زون میں جاری انسداد تجاوزات مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ خصوصی صفائی مہم کو کامیاب بنا نے کے ساتھ علاقائی خوبصورت میں اضافے کو یقینی بنا یا جائے تجاوزات اور شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ علاقائی خوبصورت پر بد نماداغ ہیں ان کے تدارک کے لئے علمی اقدامات کئے جائیں اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جائے۔

شاہ فیصل زون میں انسداد تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے کہاکہ آخری تجاوزات کے خاتمے تک مہم کو جاری رکھا جائے اور اس کی روک تھام کے لئے مکمل نگرانی کی جائے۔