کراچی : وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی احکامات پر بلدیہ کورنگی کے تحت صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے اور شاہراہوں سے اشتہاری بینرز ہٹانے کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان متعلقہ محکموں سے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر ضلع کورنگی ک حدود میں شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ صاف اور آویزاں بینرز اتارلئے جائیں اور عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر3میں ملیر ریور برج کے ساتھ بیوٹی فکشن مہم اور شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر5اور 6میں خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس جاوید قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بیوٹیفکشن مہم کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس اور پارکس کو سرسبز بنا یا جائے اس سلسلے میں عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں۔
اس کی افادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات تیز کی ساتھ جاری ہیں انشا اللہ عوامی تعائون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے مسرور میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ شاہراہوں سے تجاوزات وال چاکنگ کا خاتمہ یقینی بنا نے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر مہم چلا ئی جائے شاہراہوں پر آویزاں بینرز ہٹا ئے جائیں۔