کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ صاف ستھرے ماحول کے قیام کو یقینی بنا کر ضلع کورنگی میں عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے کوشاں ہیں عوامی تعاون کے ذریعے ضلع میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا یا جائے گا عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ضلع کورنگی کی حدود میں سڑکوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل پھیلانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی اور صاف ستھرے صحت مند ماحول میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاکر ضلع کورنگی کے تمام زونز میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ ضلع کورنگی میں جاری خصوصی صفائی مہم کے معائنے کے لئے شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی زونز کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر تمام زونز کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی میں جاری صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ سنیٹریشن کے افسران وملازمین کو ہدایت کی کہ مستقل بنیاد پر صفائی وستھرائی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے کہا کہ صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات برداشت نہیں کیا جائے گا عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر طلعت محمود نے تمام زونز کے افسران و ملازمین سے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمات کی انجام دہی پر مورکوز رکھیں اور اپنی صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لاکر عوام کو مسائل سے نجات اور صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں ضلع کورنگی کے تمام زونز میں جاری صفائی و ستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم کا معائنے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا نے کے لئے بلدیاتی عملے سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا یا جاسکے۔