کراچی (خصوصی رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے افسران وعملہ تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنا ئیں کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کی منتقلی علاقائی سطح پر سوئپنگ کے نظام کی بہتر پر زور دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کے ساتھ رین ایمرجنسی پلان کی تیاریاں جاری رکھی جائیں برساتی نالوں کا سروے کرکے نالوں کی صفائی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا جائے تاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے عمل کے ساتھ عوام کو در پیش نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔
اور متوقع برسات کے دوران برساتی پانی کی با آسانی نکاسی کو یقینی بنا یا جاسکے ان خیالا ت کا ااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زون کا تفصیلی دورہ کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر ضلع کورنگی میں جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند،ڈائریکٹر ہیلتھ سرورسز رفیق شیخ ،تمام زونز کے فوکل پرسن بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے بلدیہ کورنگی کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کو اولین ترجیحی دی جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائیگی صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ علاقائی ذمہ دران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہاکہ کام چور اور عوامی مسائل کے حل میں پہلو تہی برتنے والے افسران و عملے کی بلدیہ کورنگی میںکوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہاکہ عوامی خدمات کے حوالے سے مثالی کار کردگی پر افسران و ملازمین کو تریفی سند سے نواز اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے کہاکہ ندیوں ،نالوں سمیت علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے ساتھ مکھی مچھروں سمیت دیگر حشرات الارض کے خاتمے کے لئے برساتی نالوں ،گلیوں اور محلوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے اس موقع پر انہوں نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زونز میں صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا ئیں۔