کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا کہ ضلع کورنگی میں تجاوزات اور شاہراہوں ،گلیوں اور سرکاری آراضی پر غیر قانونی تعمیرات برداشت نہیں کیا جائیگا متعلقہ محکمے عوامی مسائل کے خاتمے اور علاقائی خوبصورتی میں اضافے کے لئے موثر اقدامات کے زریعے سرکاری اراضی کی حفاظت اور غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرکے شاہراہوں پر قائم تجاوزات اور عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،محکمہ پارکس کے ڈائریکٹر جاوید قریشی اور محکمہ انسداد تجاوزات سیل کے ذمہ دران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ انسداد تجاوزات اور پارکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافے اور عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے شاہراہوں کو سرسبز اور تجاوزات سے پاک بنایا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ شاہراہوں پر صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے مکمل نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں پر ٹریفک جام کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے شاہراہوں خصوصاً تجارتی مراکز کے کے اطراف قائم تجاوزات اور غیر قانونی وہیکل اسٹینڈز کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔