کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی میں کچرا پھیلانے اور کچرے کو آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کو اولین ترجیحی دی جائے۔
ان خیالات اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ملیر ریور برج کے دونوں اطراف کوریڈور پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی بلدیہ کورنگی کی اولین ترجیح ہے۔
عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوڑا کرکٹ اور کچرے کو پھیلانے اور کچروں کو آگ لگانے جیسے غیر قانونی اقدام کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ملیر ریور برج کے کوریڈور پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے شاہ فیصل زون کی جانب سے جاری انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ شاہراہوں کے ساتھ فلائی اوور ز ،پلوں اور اور ہیڈ برج کی صفائی وستھرائی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے اقدامات پر زور دیتے ہوئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔