ضلع کورنگی میں سرسبز و صحت مند کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ،عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مثالی ضلع بنا ئیں گے۔عبدالراشد خان

Korangi

Korangi

کراچی (خصوصی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں سرسبز و صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا ئینگے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ آلودگی سے پاک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کرتے ہوئے علاقائی سطح پر فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں ،گرین بیلٹس اور سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا یا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،سنیئر ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید علی خان ،ندیم شیخ ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم نرسری اور گرین ہاوس کے دورے کے موقع پر کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبد الراشد خان نے محکمہ پارکس کے افسران کو ہدایت کی شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ کو مکمل طور پر سرسبز بنا یا جائے گرین بیلٹس کی تزئن و آرائش کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر موجود ہیلتھ افسران کو بھی ہدایت کی کہ قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں کواڑ کرکٹ پھیلانے اور کچرے کو آگ لگانے جیسے اقدام کی روک تھام کی جائے اور اس حوالے سے مرتکب افراد کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاکر صحت مند ماحول اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ پارکس شاہ فیصل زون کو ہدایت کی کہ نرسری اور گرین ہائوس میں پودوں میں اضافہ کیا جائے اور علاقے میں پودوں اور درختوں کی دیکھ بھال کی جائے درختوں کو کانٹنے اور پودوں کو نقصان پہنچانے کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔