ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں کی سنٹر آئی لینڈ کی تیزین و آرائش کی جائے۔ عمران اسلم
Posted on March 29, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے شاہ فیصل زون میں مرکزی شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا نے اور تزئن و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہفتہ وار تعطیل کے باوجود محکمہ پارکس کا عملہ سنٹرل آئی لینڈ پر پودے لگا نے اور اس کی تزئن و آرائش کے حوالے سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہا ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ محکمہ پارکس کی جانب سے علاقائی خوبصورت اور شاہراہوں پر سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہاکہ درختوں کی کٹائی اور مٹی و ملبے کے ڈھیروں اور بلڈنگ میٹریل شاہراہوں پر پھیلانے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لاکر صحت مند ماحول کا قیام اور سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی نے محکمہ پارکس شاہ فیصل زون کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی میں قائم تمام شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز اور اس کی تزئن و آرائش کو یقینی بنا یا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی سرسبز ماحول کا قیام یقینی نے کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے تمام زون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی سہولتوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے ،درختوں کی کٹائی اور کچرا ،مٹی ،ملبہ اور بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوں میں پھیلانے کے اقدام کی روک تھام کے لئے موثر کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو بغیر کسی تعطل کے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com