ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ عمران اسلم

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عالیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے صفائی وستھرائی کا موں میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی ترقی کے ساتھ صحت مند ماحول کا قیام ہماری ذمہ دران ہے یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ضلع میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی ایم سی کورنگی کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے اور ضلع کورنگی کے تمام زونز میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کے بروقت ازالے کے لئے محکمانہ کارکردگی پر بہتر بنا نے تمام امور کی انجام دہی کے حوالے سے کا رکردگی کو بہتر بنانے کے مانیٹرنگ کا موثر نظام قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمات کے حوالے سے غفلت اور لاپراہی سے اجتناب کیا جائے اور تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے ذریعے عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کیا جائے۔