ضلع کورنگی منی کراچی ہے اور عوامی تعاون کے ذریعے منی کراچی کو صاف ستھرا سر سبز بنائیں گے۔غلام رسول
Posted on January 10, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی کے تحت آج سے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ضلع کورنگی میں خصوصی صفائی مہم کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی رئوف اختر فاروقی (آج) مورخہ 11 جنوری 2014ء بروز ہفتہ دوپہر 1:00بجے بمقام ملیر ریور برج شاہ فیصل کالونی نمبر 2 پر کریں گے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی منی کراچی ہے اور عوامی تعاون کے ذریعے منی کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کا آغاز کرکے اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com