کراچی : چیئرمین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے ضلع کورنگی کی حدود میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات آغاز کردیا گیا چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ یوم شہادت حضرت علی پر عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے مساجد و امام بارگاہوں اور یوم علی پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر قائم رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن بنا نے کی ہدایت کی۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے یوسیز چیئر مین اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت یوم علی کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتظامات کو تیز کیا جائے اور یوم علی پر عزاداران کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں سیوریج مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر سیوریج کے مسائل کو حل کرائیں تاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور یوم علی پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کو کلیئر کیا جاسکے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے منتظمین کے باہمی تعاون کے ذریعے یوم شہادت حضرت علی پر انتظامات کو باہمی تعاون کے ذریعے تکمیل تک پہنچایا جائے۔