کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کے لئے کوشاں ہیں سیاسی و سماجی رہنماء ،علاقائی معززین و عمائدین اور عوام علاقائی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے سیاسی و سماجی رہنمائوں کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے عظیم پورہ ،ملٹ ٹائون ،گرین ٹائون اور گولڈن ٹائون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل خصوصی بلدیاتی سہولت کے ھوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل طلعت محمود سمیت بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تمام محکماجاتی سربراہان بھی موجود تھے دورے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق اُمیدوران صوبائی اسمبلی عصمت انور محسود ،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے رہنماء امجد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کو مذکورہ علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا خصوصاً علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب ،صفائی وستھرائی اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے درپیش عوامی مشکلات سے آگاہ کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے سیاسی و سماجی رہنمائوں اور عوام کو یقین دہانی کرائی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی اور صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے لئے عوام بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں عوام کو مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا نا ہماری اولین ذمہ داری ہے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے گولڈن ٹائون ،گرین ٹائون اور عظیم پورہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود سیوریج کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کو بہتربنا ئی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کے اطراف سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے تاکہ صفائی وستھرائی ،بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کاخاتمہ کیا جاسکے انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے سیاسی رہنمائوں کو یقین دلا یا کہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے آپ کے تعاون ،رہنمائی اور تجاویز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا یا جائے گا۔