کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات پر زور دیتے ہوئے محکمہ پارکس کو ہدایت کی ہے کہ پودوں، درختوں کی حفاظت و آبیاری کے ساتھ سرسبز ماحول کی آفادیت کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے اور ضلع میں زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت عوامی تعاون کے ذریعے لگائے جائیں۔
ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش علاقائی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ سرسبز ماحول کا قیام ہما ری اولین ترجیح ہے اور اس پر مکمل عملدرآمد کرکے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کورنگی زون یوسی 4کے مصطفی تاج کالونی میں فاروقی پارک پر جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی مبین صدیقی ،ڈائریکٹر کونسل ارشاد آرائیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس خالد وہاب بھی موجود تھے ۔فیملی پارکس میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی تمام فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں کی تزئن و آرائش اور دیکھ بھال کے حوالے سے موثر انتظامات کرکے انہیں صحت مند تفریحی مراکز میں تبدیل کیا جائے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام استفادہ حاصل کرسکیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی برداشت نہیں کی جائیگی تمام محکمے نیک نیتی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی اور عوامی خدمات کو اپنا شعار بنائیں۔