ضلع کورنگی کی سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوام کا چیئرمین بلدیہ کورنگی کو مبارکباد

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ضلع کورنگی کی سیاسی و سماجی تنظیموں تاجر تنظیموں، اسپورٹس حلقوں اور عوام نے گزشتہ 7 ماہ کے دوران خصوصاً 100 روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقدامات پر چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ضلع میں تعمیر و ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے چیئرمین بلدیہ کورنگی کو اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

عوام نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے لئے ضلع کورنگی کو خصوصی ترقیاتی پیکج دیا جائے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی نے سید نیئر رضا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 100 روزہ تعمیر کراچی پروگرام کی تقلید کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور عوام کو مسائل سے نجات دلائوں گا۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں 5فیملی و چلڈرن پارکس اور 1کھیل کے میدان کا افتتاح کے موقع پر سیاسی و سماجی تنظیموں ،تاجر برادری اور اسپورٹس حلقوں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔چیئر مین بلدیہ کوررنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ تعمیر کراچی پروگرام ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے سفر کا آغاز ہے۔

انشااللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا انہوں نے کہاکہ گلیوں ،محلوں کی تعمیر ،فیملی پارکوں کی تعمیر و مرمت ،تزئین و آرائش،اسکولوں ،ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو فعال بنا یا جائیگا چیئرمین نیئر رضا نے کہا کہ عوامی خدمت کے سچے جذبے کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے ذریعے مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی