ضلع کورنگی کے ہر علاقوں کو نیٹ کلین اور گرین بنایا جائے گا۔عبدالراشد خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوکرنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ ضلع کورنگی کے ہر علاقے کو نیٹ ،کلین اور گرین بنا یا جائے گا ،ضلع میں جاری صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ بیوٹی فکشن مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے محکمہ سنیٹریشن اور پارکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ بیوٹی فیکش مہم کے حوالے سے بھی اقدامات کرتے ہوئے علاقائی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ڈی ایم سی کورنگی کے تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی صفائی وستھرائی کے عمل کو گلیوں اور محلوں کی سطح پر مزید بہتر بنا یا جائے اور سرسبز ماحول کے حوالے سے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات کرتے ہوئے سرسبز و صحت مند ماحول کو فروغ دیا جائے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی میں بیوٹی فکشن مہم کے تحت درختوں پر رنگ و روغن اور دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی بلدیاتی مسائل کے بروقت حل کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی علاقائی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لئے شکایتی مراکز میں موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کرکے اس کی رپورٹ مرتب کی جائے۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan