کراچی : گرین ٹائون میں شاہراہ خیابان امن (پتھر والا روڈ ) کی تعمیر پر گرین ٹائون کی عوام کو چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا سے اظہار تشکر، گرین ٹائون کی عوام نے سڑک کی تعمیر کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑک کی سنگ بنیاد کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اور چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا پر تباک استقبال کیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہیں کروں گا ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کو یقینی بنا نے کے ساتھ بلا تفریق عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا ئوں گا ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی اور کوڑا کرکٹ کچرا اور بلڈنگ میٹریل پھنکنے اور پھیلا نے جیسے اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر قوانین بنا کر عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا نے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو تباہی سے محفوظ بنا یا جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر طار ق مغل ،XENنثار سومرو ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ اور دیگر موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی یونین کمیٹیز کے نمائندوں عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقیاتی امور کو مکمل کیا جائے اور علاقائی سطح پرخصوصاً عبادت گاہوں اور درسگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی ،تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو مستقل بنیادوں پر درست کیا جائے۔