ضلع کورنگی میں سیوریج کے مسائل اور ابتر نظام کی وجہ بلدیاتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، عبدالراشد خان

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کا ضلع کورنگی میں سیوریج کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات کی وجہ سے علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں حائل دشواریوں کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج کے نظام کو درست بنا نے کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام کو در پیش علاقائی مسائل کو حل کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تمام زونز کے فوکل پرسنز اور محکماجاتی افسران بھی موجو دتھے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو علاقائی سطح پر سیوریج کے ابتر نظام کی وجہ سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے عوام کو یقین دلا یا کہ اداروں کی باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج سمیت دیگر بلدیاتی مسائل سے عوام کو نجات دلائیں گے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام زونز میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صحت مند ماحول قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹو ںکو دور کیا جائے ۔صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا مختلف زونز میں معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران وعملے کی تعریف کی اور تندہی کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہوئے علاقائی سطح پر مستقل بنیاد پر صاف ستھرا ماحول قائم کرنے کی ہدایت کی۔

Special Cleansing Campaign Korangi District

Special Cleansing Campaign Korangi District