کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کا محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کو ضلعی حدود میں صحت مند ماحول کا قیام اور آلودگی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے کوڑا کرکٹ، کچرا پھیلانے اور آگ لگا کر قدرتی ماحول کو آلودگی کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن ملیر ماڈل کالونی زوسفیر حسین اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زوزن کی مختلف یونین کمیٹیز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے جاری عمل اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر پھیلے کوڑا کرکٹ ،کچرا ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں پر سختی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں کو تنبیہ کی کہ آئندہ کسی بھی علاقے میں صفائی وستھرائی کی ابتر صورتحال اور اسے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا چیئر مین سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز میں تعینات محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کے انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز اور مقدموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔
اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف نائٹ سوئپنگ کے دوران صفائی وستھرائی کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اب کسی بھی صورت میں صفائی وستھرائی کے عمل میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کروں گا دورے کے موقع پر مختلف علاقوںمیں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے مٹی ملبے کے ڈھیروں اور کوڑا کرکٹ کو فوری اُٹھا نے کے احکامات صادر کئے چیئر مین سید نیئر رضا نے دورے کے دوران مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں۔
حکومتی عدم توجہی اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور سرپرستی نہ ہونے کے باوجود ہم اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو درپیش لاتعداد مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں انہوںنے عوام کو یقین دلا یا کہ ملیر ماڈل کالونی زون سمیت ضلع کورنگی کے چپے چپے کو عوامی تعاون کے ذریعے مسائل سے نجات دلائیں گے۔