کراچی: چیئرمین نیئر رضا کی جانب سے بلدیہ کورنگی محکمہ سالڈ ویسٹ کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ،چیئر مین بلدیہ کورنگی نے ایکشن لیتے ہوئے صفائی وستھرائی کی ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لانڈھی اور ملیر ماڈل کالونی زون سلیم رضا کو معطل کردیا۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا لانڈھی اور ملیر ماڈل کالونی زون میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کے معائنے پر علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی عدم منتقلی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سلیم رضا کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ صفائی وستھرائی پر اب کسی قسم کی کوتاہی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کروں گا انہوں نے کہاکہ یونین کمیٹیز سے لیکر ضلعی سطح تک صفائی وستھرائی کے عمل کی مکمل نگرانی ہوگی۔
فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو گھر جانا ہوگا عوامی خدمات میں غفلت کرنے والے افسران و عملے کی بلدیہ کورنگی کو کوئی ضرورت نہیں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی و ستھرائی کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے لئے اپنے فرائض نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دیں اگر ضلع کورنگی کے کسی بھی علاقے سے صفائی وستھرائی کے حوالے شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ ذمہ دار اپنے عہد ے پر نہیں رہے گا۔