کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل فٹ بال ریفری محمد جاوید بنگش اور پاکستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اکرم خان کے زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کا قیام عمل آ گیا۔ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد گلیوں اور محلوں کی سطح پر باکسنگ کے کھیل کو فروغ اور باکسنگ کے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کا پہلا اجلاس جاوید بنگش اور اکرم خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میںایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا۔
فیصلے کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرئیس خان ، جنرل سیکریٹری دھنی بخش ،نائب صدر نیشنل فٹ بال ریفری محمد جاوید بنگش اور خازن عبدالقادرمحمود بونیری نئے عہدیدار منتخب کئے گئے ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ملیر سے محمد سلیم قمبرانی ،ڈسٹرکٹ سائوتھ سے نور محمد قمبرانی ،ڈسٹرکٹ سنٹرل سے رفیع الدین ،ڈسٹرکٹ ایسٹ سے محمد اشرف اور ڈسٹرکٹ ویسٹ سے مجید بروہی نے شرکت کی اس موقع پر اعلان کی گیا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کا قیام 25جولائی 2016ء کو عمل میں لایا گیا جسکا رجسٹریشن نمبر SBA/D-006/2016ہے اجلاس میں شریک رہنمائوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کی بھر پور تائید کی اس موقع پر ناتھا خان گوٹھ سے نو منتخب کونسلر ز محمدخوشید اعوان ،طارق خان ،بخت بلند خان اور دیگر معززین اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھے۔ جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری