کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن ضلع کورنگی کے صدر عبدالرئیس خان، جنرل سیکریٹری دھنی بخش، خازن عبدالقادر محمود بونیری، پریس سیکریٹری شیر افضل، جوائنٹ سیکریٹری کمال الدین اور دیگر عہدیداروں نے سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے پر انہیں اور اُن کی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُمید ہے سید مراد علی شاہ کے دور میں سندھ خوشحالی سے ہمکنار اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔
ضلع کورنگی باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو بھی وزیر کھیل بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سندھ میں دیگر کھیلوں کے فروغ کے ساتھ باکسنگ کے کھیل کو بھی فروغ دیا جائے انہوں نے کہاکہ کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل حل کرکے صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے عہدیداروں نے اُمید ظاہر کی کہ سید مراد علی شاہ کے دور میں سندھ میں کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائیگا اور سندھ میں کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کو فروغ دیا جائیگا اس حوالے سے سندھ کے نوجوان سندھ حکومت کے ساتھ اپنا بھر پور تعائون جاری رکھیں گے۔