کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں دستی بم حملہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی، چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد دستی بم سے حملہ کر کے فرار ہوگئے جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دستی بم حملے سے قریبی بینک اور تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملہ بھتا نہ دینے پر کورنگی میں فیکٹری کے باہر کیا گیا ہے۔