کراچی : کربلا گرائونڈ لانڈھی پر کھیلے گئے لانڈھی کورنگی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں حسن بغداد فٹ بال کلب نے مد مقابل معصوم مجاہد فٹ بال کلب کو 4-1سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کرلیا ۔فاتح ٹیم حسن بغداد کی جانب سے نور اور محمود نے دو ،دو گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول محمد یونس نے اسکور کیا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی الجمہوریہ فٹ بال کلب کے روح رواں جواد حسین اور ممبر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ عمران قریشی نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اس موقع پر ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے سیکریٹری با بو فیروز ،کورنگی یونین کے روح رواں مشتاق بھائی ،معروف سماجی شخصیت حیدر بھائی ،اقبال شریف ،مستقیم ،ریاض،سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر احمد یار خان ،محمد یامین ،شاکر و دیگر موجود تھے فائنل میں میں ریفری کے فرائض گلفام ،زاہد اور محمد رشید نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر شعیب بلوچ تھے۔