کورنگی جمعہ بازار کی N.O.C کینسل ہونے کے باوجود غیر قانونی بازار لگایا جارہا ہے۔ اعظم خان درانی

PPP

PPP

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن اعظم خان درانی نے محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز اور K.M.C کے محکمہ E&IP کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے سرکاری احکامات نہ ماننے کو حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورنگی نمبر5½ عید گاہ اکبری گرائونڈ کے جمعہ بازار آرگنائزر کے خلاف اہلیان علاقہ اور بازار کے غریب اسٹال ہولڈر ز نے علاقہ کے ڈپٹی کمشنر کو ٹریفک جام اور آرگنائزر کی اسٹال ہولڈرز کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کے خلاف تحریری شکایتیں کی۔

اور ڈپٹی کمشنر نے آرگنائزر کو وارننگ لیٹر جاری کیا لیکن اس کے باوجود وہ آرگنائزر ان شکایت کو دور کرنے میں ناکام رہا پھر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مورخہ 10-03-2015 کو آرگنائزر جمعہ بازار عید گاہ اکبری گرائونڈ کو بازار لگانے کا اجازت نامہ N.O.Cمنسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن بیورو آف سپلائی پرائسز اور K.M.Cکے محکمہ E&IP کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کے ان احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس بازار کے لئے اپنے اپنے محکموں کے اجازت نامے اب تک منسوخ نہیں کیے اور گذشتہ دو ہفتے سے اس مقام پر N.O.C نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی جمعہ بازار لگایا جا رہا ہے۔

اعظم درانی نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے جو ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے سرکاری احکامات پر عمل داری کے بجائے ان کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ اعظم درانی نے ڈپٹی کمشنر کورنگی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے احکامات کی عملداری کے لئے ضروری اقدامات کریں۔