کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع بھر میں عید میلاد النبی اور کرسمس کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات عید میلاد النبی کے جلوسوں کے روٹس اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بہتر انتظامات پر علماء اکرام کا بلدیہ کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر اور افسران سے اظہار تشکر کیا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر آمد ہونے والے جلوسوں میں شرکت کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے جلوسوں میں شرکت کی۔
علماء اکرام سے ملاقات کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کی ہدایت پر جلوسوں کے روٹس شرکاء کے استقبال اور سہولت کے لئے استقبالیہ کیمپ اور شربت کی سبیل کیمپ لگا ئے گئے تھے اور جلوسوں کے شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گل پاشی کی گئی اور شرکاء جلوس میں عید میلاد النبی ۖ کی خوشی میں شیرنی تقسم کی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے علماء اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی میں بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے افسران کے ہمراہ کرسمس انتظامات کے معائنے کے لئے ضلع کورنگی کی حدود میں قائم چرچوں اور مسیحی بستیوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر مسیحی عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور اُن سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ بلدیہ کورنگی علماء اکرام ،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام اور مسیحی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عید میلاد النبی ۖ ،یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر ضلع کورنگی میں بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے لئے بلدیہ کورنگی سے مکمل تعائون کو جاری رکھا ،انہوں نے کہاکہ تعاون اور مشاورت کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر ضلع کورنگی میں جاری رکھا جائیگا۔