کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے زیر اہتمام تین روزہ پھول میلہ اور فیملی فیسٹیول کا آغاز 6مارچ شاہ فیصل کالونی میں ناصر حسین شہید فیملی پارک نزد ملیر ریور برج پر ہوگا، فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے بھر پور تیاریاں جاری ہیں، پھول میلے کے حوالے سے انواع اقسام کے پودے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
فیسٹیول میں فوڈ اسٹریٹ، مینا بازار اور بچوں کی تفریحی سہولیات کے مواقع مہیا کئے جائیں گے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ پھول میلہ اور فیملی فیسٹیول کے حوالے سے جاری انتظامات کے معائنہ کے لئے ناصر حسین فیملی پارک کا دورہ کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہپھول میلہ اور فیملی فیسٹیول کے ذریعے ضلع کورنگی میں بسنے والے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہوگاانہوں نے کہاکہ جب امن ہوگا تو علاقائی ترقی بھی ہوگی اور انشا اللہ فیسٹیول کے انعقاد سے ضلع کورنگی میں ثقافت کو اُجاگر کرنے کے ساتھ تمام لوگ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں گے۔