کراچی : بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد، یوم آزادی پر مرکز آفس پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، یوم آزادی کی مناسبت سے بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ، فٹ بال، ٹیبل ٹینس بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان ملی نغموں اور تقاریری مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں عوام نے بھر پور تعداد میں شرکت کی ،ناصر حسین فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں میگا ٹیلنٹ فیسٹیول منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں اسکولوں کے بچوں اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب بلدیہ کورنگی کے مرکزی آفس کورنگی میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی زمان ناریجو ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو ،میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،ایڈیشنل کمشنر وسیم الدین ،اسسٹنٹ کمشنرز ،فنانس آفیسر بلدیہ کورنگی وکاش کمار ،ڈائریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر اسکولوں کے طلباء و طالبات نے قومی دن کی مناسبت سے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کئے۔ پبلک ریلیشن آفیسر