کورنگی اور لانڈھی کے اندرونی علاقوں سے سینکڑوں ٹن کچرا ،مٹی اور ملبہ ٹھکانے لگا دیا گیا

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI KARACHI

کراچی :صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی متحرک برساتی نالوں اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کی جاری مہم کو مزید تیز کردیا گیا ۔گزشتہ دور وز کے دوران علاقائی سطح پر جاری صفائی مہم کے دوران شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کے اندرونی علاقوں سے شاہراہوں اور گلیوں محلوں کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ ،کچر ا،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ نالے میں کوڑا کرکٹ ڈال کر نکاسی آب کے نظام کو متاثر کرنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے ۔

متعلقہ محکموں کو فوری ایکشن اور مکمل نگرانی کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں نکاسی آب اور صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلا تعطل بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک فراہمی کو اولین ترجیحی بنا یا جائے،ضلع میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فی لفور خاتمہ کرنے کے ساتھ نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا یا جائے بعد ازاں مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے اقدامات مزید تیز کیا جائے کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیادوں پر کچرے کی منتقلی کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے اور انسانی زندگیوں کو ڈینگی سے محفوظ بنا نے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ۔