کراچی: DMCکورنگی لانڈھی ٹائونز کی مرکزی لائبریری میں اخبارات کے مطالعہ کی سہولت بحال کرے۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی اور یوسی4مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے لانڈھی ٹائون سے آئے ہوئے وفد سے دوران گفتگو کہی۔
انہوں نے کہا کہ لانڈھی، کورنگی کی مرکزی لائبریری جہاں پر عملے کی تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے دیئے جارہے ہیں وہاں پر DMCکورنگی کے پاس 2سے3ہزار روپے ماہانہ اخبار کا بجٹ نکالنا مشکل ہونا شہریوں کے ساتھ ظلم ہے۔
فیروز خان اور عالم علی نےDMCکورنگی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لائبریری میں اخبارات کی سہولت بحال نہیں کی تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت