بلدیہ کورنگی کا ضلع میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا اعلان

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجدرضا غوری نے ضلع میں نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ اور برساتی نالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جائے اور نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میںبرساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے قیام کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام زونز کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں سمیت سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے قیام کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں برساتی نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنا یا جائے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کی ہدایت کی ہے۔

Majid Reza Gori Visit Korangi District

Majid Reza Gori Visit Korangi District